نئی دہلی5جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام الناس کو عالمی یوم ماحولیات کی مبارکباد دی ہے۔ اپنی مبارکباد کے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ،’’ عالمی یوم ماحولیات کی مبارکباد !۔آئیے!ہم مل کر اس امر کو یقینی بنائیں کہ ہمارے مستقبل کی نسلیں ایک صاف ستھرے کرۂ ارض پر فطرت سے ہم آہنگی کے ساتھ زندگی جی سکیں۔‘‘